02:23 pm
ایف آئی اے نے بی آرٹی پشاور کی تحقیقات شروع کر دی

ایف آئی اے نے بی آرٹی پشاور کی تحقیقات شروع کر دی

02:23 pm


پشاور: ایف آئی اے نے بی آرٹی منصوبےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں سعید ٹیم کی سربراہی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بی آر ٹی پشاورکی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اےخیبر پختونخواہ میاں سعید ٹیم کی سربراہی میں تحقیقات کی جائیگی۔
 
اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور پی ڈی اے کو خطوط بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پشاورہائیکورٹ کی جانب سے تحقیقات کو 45 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ پہلے ہی کاگی تاخیر کا شکار ہے اس لیے اس کی تحقیقات کے عمل ابھی شروع نہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین نیب جاوید اقبال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ نیب کو حکومت کا گٹھ جوڑ قراد دیا جاتا ہے۔ نیب کا گٹھ جوڑ صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے ۔بی آر ٹی 117ارب روپے تک پہنچ گئی، کہا جا تاہے بی آر ٹی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا ۔ ملم جبہ اور بی آر ٹی پر یفرنس تیار ہے ، ملم جبہ اور بی آر ٹی پر عدالتی حکم امتاعی ختم ہوتے ہی نیب اپنی کارروائی شروع کرے گی۔ حکومت کا کسی کے ساتھ ہوئی گٹھ جوڑ نہیں اور نہ ہی کسی کیخلاف کوئی انتقام لیا جا رہا ہے۔ جاوید اقبال نے کہاتھا کہ نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنے بھی ریفرنس بنے ہیں ان میں سے 5فیصد صرف بیورو کریٹ اور بزنس میں ہیں۔ لوگ اسلامی نظام کیلئے ترس رہے ہیں۔ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے با وجود ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسیئن موجود نہیں ہے۔ پاکستان نے تا قیامت قائم و دائم رہنا ہے۔ 2017 کے بعد 153ملین سے زائد روپے کی ریکوری کی گئی ۔ چیئرمین نیب نے کہاتھا مجھے برا بھلا کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ بد عنوانی کے خاتمے تک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ کبھی فیس کو نہیں دیکھا بلکہ کیس کو دیکھتا ہوں۔ خود احتسابی کی پالیسی کو اپنایا گیا تو اچھے نتائج موصول ہونگے ۔حضرت محمدﷺ نے دور میں سب کیلئے ایک قانون تھا، سب جوابدہ تھے۔

تازہ ترین خبریں

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی