04:07 pm
 وزیرہائوسنگ محمودالرشید کی پی آئی سی میں جاں بحق خاتون کے گھر آمد

وزیرہائوسنگ محمودالرشید کی پی آئی سی میں جاں بحق خاتون کے گھر آمد

04:07 pm

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پروزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید پی آئی سی میں وکلاء کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون گلشن منیر کی رہائش گاہ غازی آباد گئے اور پنجاب حکومت کی طرف سے مرحومہ کے خاوند کو10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔میاں محمودالرشید نے مرحومہ کے شوہر قاری منیراحمد برکاتی اور دیگر غمزدہ اہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہاکہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے بھی مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کے اہلخانہ کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ افسوسناک واقعہ میں ملوث وکلاء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ و کلاء کے ایک گروہ کی طرف سے ہسپتال میں گھس کر ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج سے جبراً روکنا اور توڑپھوڑ ایک قبیح فعل ہے۔ایک جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچاناہے اور ایک انسان کی جان لینا پوری انسانیت کا قتل ہے۔وکلاء کی غنڈہ گردی کے اس واقعہ سے قانون پسندوں کا سرشرم سے جھک گیاہے