04:08 pm
اسکردو میں وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

اسکردو میں وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

04:08 pm

اسکردو(آن لائن)گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں مسافر وین کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور وین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شدید برف باری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس میں مسافر وین پھسل کر کھائی میں گر گئی اور اس حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے کھائی سے شدید زخمی ڈرائیور اور ایک لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال میں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ کھائی میں گری وین سے مزید 2 لاشیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں