04:15 pm
شہری نے شیخ رشید پر انڈے برسا دیے مگر پھر آگے سے شیخ رشید کا ایسا اقدام کہ پاکستانی بھی کہنے پر مجبور ہو گئے

شہری نے شیخ رشید پر انڈے برسا دیے مگر پھر آگے سے شیخ رشید کا ایسا اقدام کہ پاکستانی بھی کہنے پر مجبور ہو گئے

04:15 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہری کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر شیخ رشید کوانڈا مارنے کی کوشش ۔ تفصیل کے مطابق شہری کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر انڈے پھینکے گئے۔ تاہم انڈا شیخ رشید کو نہ لگ سکا۔ پولیس نے انڈا مارنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے
وفاقی وزیر ریلوے کے سرگودھا سٹیشن پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا تھا، تاہم انڈا مارنے والے شخص کا کسی سیاسی جاعت سے تعلق سامنے نہ آسکا۔ احتجاج کے باعث وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سٹیشن کا بغیر معائنہ کئے ہی واپس روانہ ہوگئے۔ تاہم شیخ رشید کی درخواست پر ریلوے پولیس نے انڈا مارنے والے شخص کو رہا کردیا۔تاہم یاد رہے اس سے قبل بھی شیخ رشید پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ شیخ رشید نے فقیر محمد نامی شہری کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی درخواست نہیں دی مگر اس کے باوجود ریلوے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا جس کا اعتراف ایس ایس پی ریلوے مخدوم قیصر نے بھی کیا تھا کہ فقیر محمد انکی حراست میں ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کے تحت بغیر ایف آئی آر کے کسی بھی شہری کو 24 گھنٹے سے زیادہ حراست میں نہیں رکھا جا سکتا اور ریلوے پولیس نے فقیر محمد کو کسی قانونی جواز کے بغیر حراست میں رکھا ہوا ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فقیر محمد کو رہا کرنے کے احکامات صادر کرے۔ جس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے فقیر کو رہا کر دیا گیا تھا ، ریلوے پولیس کی رپورٹ پر سیشن عدالت نے فقیر محمد کی رہائی کے لئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی تھی۔ تاہم اب پھر شیخ رشید پر انڈا پھینکنے کی کوشش کی گئی ہے۔