05:00 pm
حسان نیازی عمران خان کا بھانجا بعد میں پہلے  حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا ہے، حکومت نے وزیر اعظم کے بھانجے کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کر دیا

حسان نیازی عمران خان کا بھانجا بعد میں پہلے حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا ہے، حکومت نے وزیر اعظم کے بھانجے کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کر دیا

05:00 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوا ن نے کہاہے کہ حسان نیازی جلدقانون کی گرفت میں آئے گا۔سب سے پہلے اس کا تعارف حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہے، حسان نیازی نے جو بویا ہے ، قانون اس کا احتساب کرے گا.انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان نے حسان نیازی کو اسکرین میں توڑ پھوڑکرتے ہوئے دیکھا ۔سب سے پہلے اس کا تعارف حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہے۔ حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے
۔حسان نیازی نے جو بویا ہے ، قانون اس کا احتساب کرے گا۔ عمران خان نے یہی توکام کیا ہے کہ قانون کو طاقتور بنایا ہے، اب قانون کی طاقت سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر پابندیوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے استحکام کی نوید سنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں