05:13 pm
 پولی کلینک میں  ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر   ڈاکٹر فاروق  اختر کا  اختیارات کا ناجائز استعمال جاری

پولی کلینک میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر کا اختیارات کا ناجائز استعمال جاری

05:13 pm

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پولی کلینک میں ڈیپوٹیشن پر پمز سے آئے ہوئے گریڈ18کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غریب ملازمین کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے 15سے زائد ماتحت عملے
کو جواب طلبی نوٹس جاری کار دیئے جبکہ10سے زائد ملازمین کے تبادلے بھی کر ڈالے، ذرائع کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سیٹ پر گریڈ18کے میڈیکل آفیسر غیر قانونی طور پر گزشتہ ڈیڈھ سال سے گریڈ19کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سیٹ پر براجمان ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ مستقل ای ڈی نہ ہونے کے باعث فاروق اختر اپنے اختیار کا ناجائز استعمال گزشتہ6مہینوں سے کر رہا ہے اس دوران ایڈمن کیڈر کے ڈاکٹرز کو اپنے عہدوں سے ہٹواکر اے ای ڈی کے عہدوں پر انتظامی امور پر ناتجربہ کار لوگوں کو لگوا دیا ہے دوسری جانب آئے روز ذاتی مفاد پر شو کاز جواب طلبی اور انٹرنل تبادلے روزانہ کے معمول بنا دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے وزارت قومی و صحت کو بھی ڈاکٹر فاروق اختر کے کئی مرتبہ شکایات لگوا چکی ہیں، واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق اختر غیر قانونی طریقے سے پراجیکٹ سے اس وقت کے وزارت کیڈ میں گریڈ17میں آئے بغیر ایف پی ایس سی امتحان پاس کئے کنٹریکٹ سے ریگولر ہوئے اور پمز سے ڈیپوٹیشن پر پولی کلینک آگئے اس دوران 10سال امریکہ میں بھی مقیم رہے اور پمز سے معطل بھی کر دیئے گئے۔