06:03 am
وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

06:03 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان آج دورہ سعودی عرب کے لئے اسلام آباد سےروانہ ہوئےاور وزیر اعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔