07:34 am
عمران خان کا سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پر اظہار مسرت

عمران خان کا سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پر اظہار مسرت

07:34 am


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی ملک میں کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوگا۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب اپنے چند انتہائی قریبی دوستوں کے ساتھ عشائیہ کیا، اس دوران انہوں نے دوستوں کی رفاقت میں خوشگوار لمحات گزارے اور بے تکلفانہ گفتگو بھی کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس دوران کرکٹ سمیت مختلف موضوعات پر گپ شپ اور تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کے انعقاد پر بہت خوش تھے اور نہایت پرجوش بھی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان، عمر فاروق عرف فاروق گولڈی اور بیرسٹر علی ظفر بھی عشائیہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں