07:50 am
 قانون کے محافظوں نے قانون کو پاؤں تلے روند ڈالا، فردوس عاشق اعوان

قانون کے محافظوں نے قانون کو پاؤں تلے روند ڈالا، فردوس عاشق اعوان

07:50 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ قانون کے محافظوں نے قانون کو پاؤں تلے روند ڈالا، کالے کوٹ نے اپنے بازوؤں سے قانون کو چیلنج کیا، قانون نے پھر اپنی طاقت سے انھیں کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔انہوں نے کہا
کہ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان کیا اوراسپتال کا مرمتی کام کروادیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسان نیازی صرف وزیراعظم کے بھانجے نہیں، حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں۔ حسان نیازی کا ایف آئی آر میں کوئی ذکر نہیں۔ لیکن اُنہوں نے جو بویا ہے وہ ضرور کاٹیں گے اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں