08:10 am
وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ میرے دوست، آصف غفور میرے ماموں ہیں ، چالان کاٹنے پر شہری آگ بگولا ہو گیا!

وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ میرے دوست، آصف غفور میرے ماموں ہیں ، چالان کاٹنے پر شہری آگ بگولا ہو گیا!

08:10 am

اسلام آباد (احمد ارسلان) پاکستان کے شہری بہت معصوم ہوتے ہیں۔ مثال کے طورپر اگر انہیں پولیس ناکے پر روکے ، چالان کاٹنے کی کوشش کی جائےیا شہریوں کو قانون کے دائرے میں رکھنےکا معاملہ درپیش ہو تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ ’’ تم جانتے ہو میں کون ہوں ؟
‘‘۔۔۔!’’ جانتے بھی ہو ، میرا باپ کون ہے ؟؟؟؟ ‘‘۔ بھئی کوئی ان معصوم شہریوں کو بتائے کہ جب اپنے والدِ گرامی کو تم خود ہی نہیں جانتے کہ وہ کون ہیں تو ہم سے کیوں پوچھ رہے ہو ۔معصومیت کے بعد باری آتی ہے فرعونیت کی اور اس کیفیت میں شروع ہوتا ہمارے پولیس کے جوانوں یا ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کا دور ۔ ماں باپ ، بہن بھائی سے لے کر بیٹا بیٹی ، سسرالی اور ہر طرح کے رشتے داروں کو دھونے کے بعد جب ان حضرت کو معلوم پڑتا ہے کہ ان کی ویڈیو بن چکی ہے تو پھر باری آتی ہے مظلومیت کی اور اس کیفیت میں معصوم شہری سارا الزام ان ظالم پولیس اہلکاروں پر دھرتے ہیں جو اس عرصے میں خاموش کھڑے تھے یا معصوم شہریوں کو گالیوں سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ ہم تمام شہریوں کا تقریباً مجموعی مزاج ہے جو نہایت قابل افسوس ہے ۔ اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص جو خود کو سید کہتا ہے ،وہ ایک پولیس اہلکار کو تڑیاں لگا رہا ہے ۔ موصوف کہتے ہیں وزیر اعظم میرے دوست ہیں ، وزیر اعلیٰ میرے دوست ہیں ، چیف آف آرمی سٹاف میرے دوست ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر میرے ماموں ہیں کرنل فاروق میرے ماموں ہیں اور میں کیپٹن ہوں ۔ ویڈیو نیچے ملاحظہ کریں :

تازہ ترین خبریں