09:00 am
پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں حسان نیاز ی کو نامزد کردیا گیا

پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں حسان نیاز ی کو نامزد کردیا گیا

09:00 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کا بھانجا پی آئی سی حملے کا ملزم نامزد ، پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں حسان نیاز ی کو نامزد کردیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی پرپولیس وین کو جلانے اور توڑ پھوڑ میں پیش پیش تھا۔واضح رہے
کہ توڑ پھوڑ میں ملوث ایڈووکیٹ عدیل کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ قانو ن کو توڑنے والے تمام عناصر کو گرفتار کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں