09:14 am
تاجروں کے ساتھ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کردیا

تاجروں کے ساتھ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کردیا

09:14 am


کراچی/لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے کر لیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے کر لیا گیا ہے اور تاجروں کے ساتھ معاہدہ بھی طے ہو گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کمیٹیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کریں گی، جبکہ یہ کمیٹیاں تاجروں کی مشاورت سے بنائی جائیں گی، دوسری طرف نئے ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے مارکیٹوں میں مہم بھی چلائی جائے گی۔ایف بی آر
 
کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریونیو بورڈ نئے ٹیکس گزاروں کے لیے آسان رجسٹریشن فارم مہیا کرے گا۔ خیال رہے کہ تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ فارم اردو میں فراہم کیا جائے اور اسے آسان بنایا جائے۔خیال رہے کہ ایف بی آر نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، چھوٹے دکاندار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔ چھوٹے دکاندراوں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا، چھوٹے دکاندار ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کرنے کے پابند نہیں ہوں گے، دکان داروں کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی فائل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں