11:33 am
معذور نوجوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملنے کی خواہش  پوری

معذور نوجوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملنے کی خواہش پوری

11:33 am

کراچی (نیوز ڈیسک )انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نوجوان کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ داسو ، کوہستان سےتعلق رکھنے والی پر اعتماد ، پُر عزم اور متاثر کن شخصیت افضل خان سے ملاقات کر کے انہیں دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔
انہوں نے افضل خان کی جانب سے دی جانے والی محبت و احترام کا بھی شکریہ ادا کیا۔میجر جنرل آصف غفور کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے افضل خان نے لکھا کہ آصف غفور نے انہیں اتنی عزت دی کہ بیان کرنے کے لیے اُن کے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔افضل خان نے روان ماہ کے آغاز میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے افضل خان کو اپنے آفس مدعو کیا اور ملاقات کی خواہش پوری کی۔ملاقات کے بعد افضل خان نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے اور کوہستان کے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آج ہمارے علاقے سے پہلی مرتبہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیےبلایا۔میرےاورکوہستان کےلئے بہت اعزاز ہےکہ آج ہمارے علاقے سے پہلی مرتبہ میں افضل خان ڈی جی آئی ایس پی آر نےاپنےدفتر میں ملاقات کے لئےبلایا. میں اس حوصلہ افزائی پر ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور صاحب کا بہت شکرگزارہوں.انہوں نےڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی حوصلہ افزائی پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں