01:21 pm
سرکاری اراضی 900روپے فی مرلہ فروخت، لیگی رہنمائوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

سرکاری اراضی 900روپے فی مرلہ فروخت، لیگی رہنمائوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

01:21 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق ادوار میں محکمہ اوقاف کی زمین سستے داموں فروخت کرنے والی اہم شخصیات کے نام سامنے آ گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق ادوار میں محکمہ اوقاف کی اراضی کی سستے داموں فروخت پر انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔ دو بیورو کریٹس ،
ن لیگ کے قریبی ایم پی اے سمیت دو رہنماوں پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان سب نے ملی بھگت سے اربوں روپے کی پراپرٹی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے مالی اور سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کیا گیا ۔ جس سے ملک کے خزانہ کے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اہم ترین ادارے نے محکمہ اوقاف سے سرکاری زمین کی فروخت کی تفصیل طلب کر لی ہے ۔ ا ربوں روپے کی سرکاری اراضی 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق پر دی گئی ۔ سنیئر تجزیہ کار رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں کے مہنگے ترین علاقے جی او آر ون میں محکمہ اوقاف کی 33 کنال زمین کو 900 روپے مرلہ کے حساب سے بیچا گیا ساتھ ہی ساتھ اس زمین کو سیاسی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا گیا ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ نیب نے انکوائری شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے جی او آر ون میں ایک معروف بزرگ ہستی کے ارد گر محکمہ اوقاف کی اربوں روہے کی اراضی وک 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق پر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ان تمام شخصیات نے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ یاد رہے نیب نے اس سے قبل بھاری بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک کی اہم ترین شخصیات کو حراست میں لے چکے ہے۔ بعد ازاں ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر ان کو طبی بنیادوں پر رہا کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں