01:22 pm
پورے پاکستان میں جتنے اسپتال ہیں وہاں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے، وکلاء آپے سے باہر سنگین دھمکی دیدی

پورے پاکستان میں جتنے اسپتال ہیں وہاں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے، وکلاء آپے سے باہر سنگین دھمکی دیدی

01:22 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے وکلاء کی جانب سے ڈاکٹروں کو دھمکیاں دینے کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔وکلاء نے پی آئی سی میں ڈاکٹرز پر دھاوا بول دیا تھا تاہم اب وکلاء کی ایک اور و یڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کراچی کے ڈاکٹرز کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ل
اہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حملہ کرنے والے وکلاء کی غنڈہ گردی کے بعد کراچی کے وکلاء نے بھی اپنے کالے کوٹ والے بھائیوں کی حمایت کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔کراچی کے وکلاء نے بھی متحد ہو کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے بعد کراچی کے ڈاکٹرز بھی اشتعال انگیزی پر اتر آئے۔ویڈیو میں وکیل کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ڈاکٹروں نے حملہ کیا تھا۔وکلاء نے تو صرف جواب دیا ہے کہیں کا بھی اسپتال ہم نہیں چھوڑیں گے۔یہ ملک ڈاکٹر نے نہیں وکلاء نے بنایا تھا۔وکیل نے مزید کہا کہ اگر اب ڈاکٹر ،پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو پورے پاکستان کے جتنے اپستال ہیں ہم وہاں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے۔ہم ان وکلاء کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹرز اور پولیس والوں کو مارا ہے۔وکلاء نے بہت ہی اچھا کیا ہے۔ہم وکلاء برادری کے ساتھ ہیں ان کی مکمل حمایت کرتےہیں۔ایک وکیل نے کہا کہ ہم کراچی کے ڈاکٹروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے اگر ڈاکٹر اپنی حفاظت چاہتے ہیں تو ہم سے اپنی معافی مانگیں۔ہم کراچی بار الیکشن میں مصروف ہیں زیادہ ضرورت پڑی تو ڈاکٹروں کو جواب دینے کے لیے تیار بیٹے ہیں۔یاد رہے پنجاب کارڈیالوجی پر 11دسمبر کے وکلاء کے حملے پر سینئر وکلاء نے معافی مانگ لی تھی ۔ وکلاء کے حملے پر سینئر وکلا ء نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے متاثر خاندانوں سے معافی مانگی چاہیے ۔ اور واقعے کی تحقیقات کرانی چاہیے ۔ سینئر وکیل حامد خان سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ لمحہ فکریہ ہے، انتشار پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔دوسرے جانب وکلاء نے گرفتار کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر دو رکنی بینچ کو بھجوانے کی سفارش کردی گئی ہے۔ جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا ء کو صلح کا مشورہ دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے 81 وکلاء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں