01:24 pm
عمران خان اور محمد بن سلمان کی دوستی میں دراڑ پڑگئی

عمران خان اور محمد بن سلمان کی دوستی میں دراڑ پڑگئی

01:24 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دھندلاگیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ریاض کے تحفظات کم کرنے کے لیے آج روانہ ہو جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ تین روز قبل وزیراعظم ریاض جانے والے تھے لیکن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات طے نہ ہو سکنے کے باعث اس پروگرام کو ملتوی کرنا پڑا۔ایک عہدیدار کے مطابق بدھ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا گیا
کہ جہاز کو دوپہر میں اسٹینڈ بائی پر رکھ دیا گیا تھا۔وزیراعظم نے ریاض روانگی کے پیش نظر طے شدہ مصروفیات منسوخ کر دی۔سب طے تھا، صرف ریاض سے اشارے کا انتظار تھا جو ہمیں رات 10 تک موصول نہیں ہوا اسی لیے اس روانگی کو ملتوی کر دیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بحرین اور سوئٹرز لینڈ کے بعد وزیراعظم ممکنہ طور پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت کریں گے۔یہ سمٹ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جاری بے چینی کا مرکز خیال کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے دورے کا مقصد ممکنہ طور پر ریاض کے تحفظات کو کم کرنا ہے جو عمران خان کے اس سمٹ میں شرکت کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں جس کے منصوبہ ساز ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں۔ترکی کے صدر طیب اردگان،قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایرانی صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں،وزیراعظم عمران خان وہاں پر اہم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔