01:38 pm
نواز شریف بیرون ملک،آصف زرداری رہا، حکومت نے این آر او دیدیا یا مکم مکاہوگیا، سب سامنے آگیا

نواز شریف بیرون ملک،آصف زرداری رہا، حکومت نے این آر او دیدیا یا مکم مکاہوگیا، سب سامنے آگیا

01:38 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ ایک مہینے میں اتنا کیسے تبدیل ہو گیا۔تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار شاہد مسعو دنے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک ماہ پہلے دھرنے سے اٹھے تھے۔ اس ایک ماہ کے بعد اتنا سب کیسے بدل گیا ۔وزیراعظم عمران خان کہ رہے تھے کہ میں آصف علی زرداری کے کمرے کا اے سی اتار دوں گا۔
ان پر سختی کروں گا تاہم اب ہو کیا رہا ہے۔ان کہنا ہے کہ نوازشریف بھی ملک سے باہر چلے گئے۔ شاہد مسعود نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نے گرینڈ این آر او دے دیا ہے یا مک مکا کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر حکومت خامو ش بیٹھی ہے کوئی لفظ نہیں بولا گیا۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کچھ تو مک مکا ہو گیا ہے ۔جو ملک اور عوام کیلئے اچھا نہیں۔ شاہد مسعود نے کہا ہے سپیکر آغا سراج درانی ضمانت کے بعد نا صرف سپیکر ہیں بلکے گورنر عمران اسماعیل کے ملک سے باہر جانے پر گورنر بھی ہیں، اب وہ کہی بھی آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا ۔ اور ساتھ ہی ساتھ سپیکر سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کی ضمانت بھی گزشتہ روز منظور کی گئی تھی۔یاد رہےسابق صدر آصف علی زرداری ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے تھے ۔ جس پر عدالت نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کو رہا کردیا تھا ۔یاد رہےگزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی تھی . وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں