01:39 pm
حکومت نے سرکاری ملازمین سے اہم معلومات طلب کرلیں، ملازمین کو اب کیا کچھ بتانا ہوگا، جانئے تفصیلات

حکومت نے سرکاری ملازمین سے اہم معلومات طلب کرلیں، ملازمین کو اب کیا کچھ بتانا ہوگا، جانئے تفصیلات

01:39 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کے ذاتی کرئیر پلاننگ چارٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
پنجاب بھرکے سینئر بیوروکریٹس اور ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات،میڈیکل درجہ بندی، تعلیم اور ٹریننگ چارٹ کا حصہ ہے۔ملازمین کی وفاقی اور صوبائی اداروں میں انکوائری جیسی تفصیلات بھی چارٹ میں شامل ہوں گی۔سرکاری ملازمین کو یہ بھی معلومات دینا ہوں گی کہ میڈیکل کیٹگری میں سابقہ ہسٹری اور یہ بھی بتانا ہو گا کہ وہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں یا نہیں۔اس کے علاوہ تعلیمی قابلیت میں اکیڈمک،اسپلائزیشن ،بورڈ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔