01:44 pm
 وکلاء پھول کے دستے لے کر پی آئی سی پہنچ گئے

وکلاء پھول کے دستے لے کر پی آئی سی پہنچ گئے

01:44 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) وکلاء پھول کے دستے لے کر پی آئی سی پہنچ گئے۔ پی آئی سی میں سینئر ڈاکٹر ذیشان نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذیشان نے کہا ہے کہ وکلاء کے مثبت قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وکیل رہنما احسن بھون کا کہنا کہ 11 دسمبر کو وکلاء کی جانب سے ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ پھولوں کے گلدستے لانے کا مقصد رنجشوں کو بھلا کر معاملہ ختم کرنا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ ہم بھی بہت تکلیف میں ہیں،معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔معاملے ختم ہونے سے متاثرہ مریضوں کی پریشانی میں کمی آئے گی ۔ آئندہ چند روز میں وکلاء کو ڈاکٹرز کا وفد دوبار ہ ملاقات کرے گا۔

تازہ ترین خبریں