02:19 pm
نیب سے پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست ختم ہو جائے گی،شیخ رشید

نیب سے پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست ختم ہو جائے گی،شیخ رشید

02:19 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)ووفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مریم نواز، فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو ملک سے باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہے، پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست ختم ہو جائے گی۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کرنے کے موقع پر شیخ رشید نے آئندہ 15 روز میں رائیونڈ ٹرین کا افتتاح کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ نئے سال میں وزیراعظم عمران خان خود گوجرانوالہ شٹل ٹرین کا افتتاح کریں گے
۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے فریال تالپور، مریم نواز اور آصف علی زرداری بیرونِ ملک باہر جاتے نہیں دکھ رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول پر بھی کیس ہے اگر نیب سے پلی بارگین نہیں کی تو بلاول کی سیاست ختم ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن کے معاملے میں کچھ لو اور کچھ دو سے کام لینا چاہیئے ان کا کہنا تھا ایک جانب سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات شفاف ہوں دوسری ہر جماعت چاہتی ہے کہ اس کا نامزد کردہ شخص الیکشن کمنشر تعینات ہو جو درست نہیں۔لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر وکلا کے حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی بنا پر پوری قوم غمزدہ ہے جس سے قوم کا تشخص پوری دنیا میں مجروح ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بارے میں دنیا کی رائے یہ ہے کہ یہ قوم نہیں ایک ہجوم ہے، اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔آج پاکستان کے ایک پڑھے لکھے گروپ کو انسانیت کا دشمن قرار دے دیا گیا، دنیا بھر میں انسانیت کو مذہب قرار دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں مذہب تو دور ہسپتالوں اور مریضوں کو بھی معاف نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو 2 سے 3 مہینوں میں عمران خان کی حکومت مہنگائی، پانی بجلی گیس کے بلوں پر کنٹرول کر لے گی۔پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے واقعے کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس اور چیف سیکریٹری تینوں اسلام آباد میں تھے لیکن کسی نہ کسی کو یہاں ہونا چاہیئے تھا۔