02:35 pm
حسان نیازی ہی سینکڑوں وکیلوں میں سے صرف ملکی شہ سرخیوں میں کیوں ہے،حفیظ اللہ نیازی پھٹ پڑے،

حسان نیازی ہی سینکڑوں وکیلوں میں سے صرف ملکی شہ سرخیوں میں کیوں ہے،حفیظ اللہ نیازی پھٹ پڑے،

02:35 pm

لاہور(ویب ڈیسک)معروف کالم نگارحفیظ اللہ نیاز ی کاکہناہے کہ حسان نیازی کووزیراعظم کابھانجااورمیرابیٹاہونے پرنشانہ بنایاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیاگیاکہ ہسپتال حملے میں آپ کے صاحبزادے حسان نیازی کی شرکت نظرآرہی ہے آپ کے صاحبزادے نے اس پرمعذرت کرلی ہے
اوران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیںآپ اس معاملے پرکیاکہناچاہیں گے ،جس پرحفیظ اللہ نیازی کاکہناتھاکہ ہسپتال پروکلاء کے حملے کودرست قرارنہیں دے سکتا،وکیلوں کوقطعی زیب نہیں دیتاکہ قانون ہاتھ میں لیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ حسان کی کتنی انوالمنٹ ہے لیکن اسے سنگل آوٹ کرنے کی دووجوہات ہیں۔ایک وزیراعظم کا بھانجا ہونا اور دوسرے میرا بیٹا ہونا،وہ اکیلا تو نہیں تھا دو سو لوگ ہوں گے،ابھی جتنی بھی ویڈیوز آئی ہیں اس میں نظر نہیں آیا کہ تشدد میں اس کا کوئی کردار تھا۔حسان نیازی کی ہمدردیاں اپنے ماموں کے ساتھ ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کے ہاتھوں بھی دو دفعہ اسپتال کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں اور مریض مر چکے ہیں۔