03:47 pm
مہنگائی کےستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی مِٹانے اور عوام کی زندگیوں کو خوشگوار بنانے کے دعوے کر کے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ تاہم اس کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی مُدتِ حکمرانی میں عوام پر مہنگائی کے وزنی بلڈوزر چلا دیئے گئے۔
جہاں ایک طرف اشیائے خورد و نوش کی قیمت میں اضافہ ہوا، وہاں گیس، پانی اور بجلی کے بھاری بِلوں نے بھی عوام کا بھُرکس نکال دیا ہے۔مہنگائی سے زرد پڑے عوام کے چہروں کے لیے اب ایک اور ایسی خبر سُنا دی گئی ہے، جس سے اُن کا مزید خون نُچڑ جائے گا۔ گزشتہ ماہ کی طرح ایک بار پھر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث عوام پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے کا ماہانہ بوجھ پڑے گا۔ حالانکہ موجودہ حکومت کے دور میں پہلے ہی 10 بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے مگر عوام پر بالکل بھی نہ ترس کھاتے ہوئے 11 ویں بار پھر بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں فیول سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 51 ارب روپے آئی، اس لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ نیپرا کی جانب سے 26 دسمبر 2019ء کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اس موقع پر وہ وجوہات پیش کی جائیں گی جن کی بناء پر اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ابھی جو سفارشات آئی ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی، جس کے باعث پیداواری لاگت 13 روپے فی یونٹ رہی۔ بجلی کی اس مہنگی لاگت کی وجہ سے ہی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کرنا لازمی ہو گیا ہے۔ حالانکہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ فرنس آئل کے مہنگے ہونے کی وجہ سے اس سے بجلی پیدا نہ کی جائے۔ مگر پیداواری کمپنیوں نے نیپرا کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے فرنس آئل کا ہی استعمال کیا، جس کے باعث مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ اس طرح اکتوبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو فی یونٹ 1.73 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ اور مجموعی طور پر عوام پر 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال

پاکستان کے اہم شہر میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ ، شہادتوں کی اطلاعات موصول

مسلم لیگ نے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ۔۔۔ شہبازشریف ، مریم اور حمزہ مل کر قیامت کی چل چل گئے، حکومت کیلئے بڑا دھچکا

جج ارشد ملک کاانتقال بیماری سے نہیں ہوابلکہ انہیں قتل کیاگیاویڈیوسکینڈل کے مرکزی کردارن لیگی رہنماء نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا