09:38 am
 اسلحے کے زور پر شہری پر تشدد کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اسلحے کے زور پر شہری پر تشدد کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

09:38 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے کیولری گراونڈ میں‌ اسلحے کے زور پر شہری پر تشدد کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم شہری کو تھپڑ اور ٹھڈے مارتا رہا، سرعام تذلیل پر غریب شہری دہائیاں دیتا رہا۔شہر میں لاقانونیت کا ایک اور واقعہ، لاہور کے پوش علاقے کیولری گراونڈ کے قریب کار سوار نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، اسلحے کے زور پر ڈرایا دھمکایا اور تھپڑ مارے۔کار سوار کا یہیں پر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اسلحہ تان کر ٹھڈے مارتا رہا۔ غریب شہری سرعام تذلیل پر دہائیاں دینے کے سوا کچھ نہ کر سکا۔