10:27 am
 فیاض چوہان پر حملہ کرنے والے وکیل کی شناخت کر لی گئی

فیاض چوہان پر حملہ کرنے والے وکیل کی شناخت کر لی گئی

10:27 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت کر لی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد معاملے کے حل کے لیے جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان جائے وقوعہ پر پہنچے تو مشتعل وکلاء کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم اب پولیس نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان پر تشدد کرنے والوں میں سے ایک وکیل کی شناخت کر لی ہے۔پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت محمد عبدالماجد کے نام سے ہوئی ہے جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔پولیس نے بتایا کہ وکیل عبدالماجد اپنے گھر کو تالے لگا کر فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔