10:42 am
 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندے کو 10 روز بعد شناخت کرلیا گیا

4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندے کو 10 روز بعد شناخت کرلیا گیا

10:42 am

سا ہیوال (نیوز ڈیسک )ساہیوال میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندے کو 10 روز بعد شناخت کرلیا گیا۔غلہ منڈی پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کرکے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جہاں زیرحراست ملزم علی شیر کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ننھی مقتولہ کا قریبی عزیز ہے اور گمشدگی کے بعد والدین کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کا ڈرامہ بھی رچاتا رہا۔
بچی کے والد نے ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درندے نے ننھی کلی کو توڑا ہے اور ہماری آنکھوں کے سامنے پھینکا ہے یہ ہم سے برداشت نہیں ہورہا ہے لہذا اسے جلد سے جلد سزا دی جائے۔