10:44 am
بچوںکو پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے یا نہیں ، مولانا طارق جمیل کا پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جا ری 

بچوںکو پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے یا نہیں ، مولانا طارق جمیل کا پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جا ری 

10:44 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس پر قابو پانے کیلئے وفاق کے ساتھ پنجاب حکومت نے بھی اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔کل سے صوبہ بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں تمام وزرا، پارلیمنٹرینز اور سول سوسائٹی کے افراد پولیو ٹیموں کے شانہ بشانہ حصہ لیں گے۔
اس حوالے سے مولانا طارق جمیل اور دیگر علما کے بیانات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں میں کوئی بچہ اس وائرس کا شکار نہ ہو۔عثمان بزدار نے ان خیالات کااظہارمولاناطارق جمیل کی اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ہے جس میں مولانا طارق جمیل نے پولیو ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو مسترد کیاہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے کل سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”پولیو ویکسین کے بارے میں پایا جانے والا ابہام غلط ہے کہ یہ سازش ہے، یہ ایک دوا ہے اور اللہ پاک نے اسے شفاءکا سبب بنایا ہے۔ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔