07:45 am
عہدکرتےہیں عسکریت پسندنظریےکوملک و قوم کویرغمال نہیں بنانے دیں گے،عمران خان

عہدکرتےہیں عسکریت پسندنظریےکوملک و قوم کویرغمال نہیں بنانے دیں گے،عمران خان

07:45 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معصوموں کےخون نےقوم کوانتہا پسندی کے خلاف متحدکیا،عہدکرتےہیں عسکریت پسندنظریےکوملک و قوم کویرغمال نہیں بنانے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نےسانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پرپیغام میں کہا ہے
کہ آج ہم سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے لیے دعاگوہیں ،آج کے دن ہم اپنے نوجوان شہدا ءکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ معصوموں کےخون نےقوم کوانتہا پسندی کے خلاف متحدکیا، معصوم جانوں کی قربانی نے تشدداورنفرت کے خلاف قوم کومتحدکیا،مسلح افواج اوردیگر اداروں کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عہدکرتےہیں عسکریت پسندنظریےکوملک و قوم کویرغمال نہیں بنانے دیں گے۔