11:23 am
پی آئی سی واقعہ، 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہورہائیکورٹ میں پی آئی سی واقعے میں گرفتار وکلا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی سی واقعے میں گرفتار وکلا کی رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی اور 2 رکنی بینچ نے کیس واپس چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے صدر ہائیکورٹ بار کو اپنے چیمبر میں طلب کیا جہاں صدر ہائیکورٹ بار نے کیس منتقل کرنے کی استدعا کی۔ اس سے قبل جسٹس اسجد کورال کی عدم دستیابی پر درخواست چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھی، جس کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 2 رکنی بینچ کو درخواست منتقل کی تھی۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جب کہ زخمی وکلا کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے دوران گرفتار کیے گئے وکلاء کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لایا گیا جہاں جج عبدالقیوم نے کیس سماعت کی تھی۔ خیال رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی وزیراطلاعات پر حملے کرنے والے وکیل کی پولیس نے کھوج لگا لی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی سی کے باہر وزیراطلاعات پر حملے کر نے والے وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کے علاقے کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار