03:43 pm
پاکستان نے سنٹرل ایشیائی ممالک کو بجلی کی فراہمی کیلئے پلان تیار کر لیا

پاکستان نے سنٹرل ایشیائی ممالک کو بجلی کی فراہمی کیلئے پلان تیار کر لیا

03:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے سنٹرل ایشیائی ممالک کو بجلی فراہم کرنے کا پلان تیار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نے سنٹرل ایشیائی ممالک کیلئے کو بجلی فراہم کرنے کے لئے بات چیت کا آغا ز کر دیا ہے ۔ آغا زمیں تاجکستان اور قرغزستان سے بات آگے بڑھائی گئی ہے جس کے مطابق موسم سرما میں بجلی فراہم کرے گا ۔
پرو پاکستانی کے مطابق پاور ڈویژن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ماہرین نے اس سلسلے میں تاجکستان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ دبئی میں میٹنگ کی ۔ معاہدے کے مطابق پاکستان مئی سے اکتوبر تک گرمیوں میں9.50 سینٹ کے حساب سے ایک دن میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد بھی کریگا ۔ اس مقصد کے لئے پاکستان اور تاجکستان کے مابین افغانستان کے راستے 750 کلومیٹر لمبی ہائی ولٹیج ٹرانسمیشن لائن 1.7 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اس منصوبے میں تینوں ممالک میں کنورٹر اسٹیشنوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ کنورٹر اسٹیشن کے قیام کے لئے پاکستان نوشہرہ میں پہلے ہی اراضی حاصل کرچکا ہے۔چونکہ اس معاہدے کی شق میں بجلی کی دو طرفہ تجارت کا ذکر ہے ، اب پاکستان اسی بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے موسم سرما میں ایشیائی ممالک کو بجلی فراہم کرے گا ۔ یہ ممالک بنیادی طور پر بجلی کی پیداوار کے لئے ہائیڈل وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔ موسم سرما میں ان کے بیشتر ذخائر جم جاتے ہیں ، جس سے بجلی کی قلت پیدا ہوتی ہے۔یہ معاہدہ پاکستان کے لئے جیت کی صورت حال ہے کیونکہ اس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگوار سرگرمی کی صورت میں افغانستان میں بجلی کے ٹرانزٹ نقصان کی قیمت ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔