04:23 pm
مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ  کر لیا تو اگلے پانچ سال بھی تحریک انصاف کے ہوں گے، شیخ رشید

مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ کر لیا تو اگلے پانچ سال بھی تحریک انصاف کے ہوں گے، شیخ رشید

04:23 pm

کرا چی (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اگلے پانچ سال بھی حکومت ملنے کا خواب دیکھ لیا۔ریلوے کیمپ آفس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ موجود حکومت منتخب شدہ ہے اور 5 سال پورے کرے گی، کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں چل رہاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا
کہ آصف زداری اور نواز شریف دونوں ڈس کوالیفائی ہیں، دونوں کی مستقبل میں کوئی سیاست نہیں ہے۔اگر مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کردیا تو اگلے پانچ سال بھی تحریک انصاف کو حکومت ملے گی۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق شیخ رشید نے بتایا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن میں توسیع سے متعلق معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کو بڑی ندامت اٹھانی پڑی، وکلاء کو اپنا کردار بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔