05:03 pm
وزیردفاع پرویز خٹک پرویزمشرف کی سزاکے فیصلے سے لاعلم نکلے،صحافی کے سوال پر حیرت انگیز ردعمل دیدیا

وزیردفاع پرویز خٹک پرویزمشرف کی سزاکے فیصلے سے لاعلم نکلے،صحافی کے سوال پر حیرت انگیز ردعمل دیدیا

05:03 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزا پر وزیردفاع پرویز خٹک لاعلم نکلے ۔ تفصیل کے مطابق صحافی کے پرویزمشرف کی سزاسے متعلق سوال پوچھنے پر پرویز خٹک سارے معاملے سے لاعلم نکلے۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے آپ سے پتہ چلا ہے
کہ یہ فیصلہ آیا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی نے کہا ہم نے آپ کو بتا دیا سزا سے متعلق کیا کہیں گے؟ جس پر وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے ۔ جس پر صحافی نے کہا پرویز خٹک صاحب یہ سپریم کورٹ کا نہیں خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے۔ جس پر وزیردفاع نے کہا کہ خصوصی عدالت میں ہے تو اب اگلی عدالت میں چلا جا ئے گا۔آرمی چیف کی مدت ملازمت نے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے، قانونی ٹیم نظرثانی اور پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ