08:05 pm
آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے ، شیخ رشید

آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے ، شیخ رشید

08:05 pm

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ جس شخص نے سیا چن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑے اس کو غدار قرار دے دیا گیا ،آئی ایس پی آر کا بیان زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے ۔ پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں ، ہمیں تلخیاں ختم کر نا ہونگی ۔ بدھ کو کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کشمیری قائدین سے کہا ہے
کہ چوہدری غلام عباس کامزار ہی بڑا بنا دو ،اگر پیسے نہیں ہیں میرے سے لے لو۔شیخ رشید نے کہاکہ کشمیر کیلئے کیا کیا ،یہ میرے مرنے کے بعد لوگوں کو پتا چلے گا؟۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے۔ شیخ رشیدنے کہاکہ میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موددی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا، بابری مسجد اور بھارت میں مسلمانوں کو شہریت نہ دینا بڑی غلطی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس شخص نے سیاہچن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑھے اس کو غدار قرار دے دیا گیا، میری زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جور آئی ایس پی آر نے جاری کیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے واقعی کشمیریوں کے ہاں سے ہاں ملانی ہے تو آپ کو خون کے نذرانے پیش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کشمیریوں کو بے وقوف سمجھنے والے سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہے، تمام کشمیری سیاست دان اپنی پارٹیاں پاکستان میں پھیلائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا بیس کیمپ ہے۔

تازہ ترین خبریں

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا