08:09 pm
پی آئی سی حملہ کیس، بے قصور وکلا کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

پی آئی سی حملہ کیس، بے قصور وکلا کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

08:09 pm

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )ہنگامہ آرائی میں بے قصور وکلا کیخلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔بدھ کے روز جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے پی آئی سی ہسپتال حملہ کیس میں گرفتار وکلا
کی رہائی کے لیے بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت سی سی پی او لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال احمد سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار احسن بھون ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی آئی سی معاملے میں گرفتار وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور چہروں پر نقاب چڑھا کر پیش کیا گیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ چہروں پر نقاب چڑھا کر کیوں پیش کیا گیا، کیا کوئی شناخت پریڈ کروانی ہے؟، اگر ایسا کریں گے تو پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب وکلا ہیں تو آپ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، یہ عدالت میں ہمارے سامنے کھڑے وکلاوہاں جا کر معافی مانگ کر آئے مگر ان کیساتھ بھی کوئی اچھا سلوک نہیں کیا گیا، بار سے پی آئی سی کا ساڑھے 6 میل کا فاصلہ ہے اس وقت وکلا کو کیوں نہیں روکا؟۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے چائنہ چوک میں روکا تھا مگر انہوں نے وہاں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپ نے پی آئی سی میں جو کام کیا وہی کام راستے میں کر لیتے، وہ اسپتال جہاں پر اونچا سانس نہیں لے سکتے آپ نے وہاں وکلا کو احتجاج کی اجازت دیدی؟۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ جو لوگ پی آئی سی حملے میں ملوث ہیں انکے ساتھ ہم نہیں ہیں، جو اس میں ملوث ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں، کالا کوٹ کوئی گالی نہیں ہے، اس شخص کے بارے میں بات کریں جس نے اس کی توہین کی ہے، جو وکلا اس واقعے میں ملوث نہیں انکو تنگ نہ کریں، یہ بڑا واضح پیغام ہے آپ کو، ہم بھی پی آئی سی کے سربراہ اور ڈاکٹرز سے بات کر لیتے ہیں، وکلا کے نمائندے بھی چیمبر میں آجائیں۔عدالت نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی طلب کرتے ہوئے پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں بے قصور وکلا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبریں

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا