05:44 pm
ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر دوٹوک پیغام

ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر دوٹوک پیغام

05:44 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا
۔بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے۔بھارتی آرمی چیف کا اشعتال انگیز بیان ایل او سی پر صورتحال بڑھانے کی کوشش ہے۔بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت میں شہریت بل پر ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات،انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استمال کرتا ہے۔۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی پہلے جنگ کی دھمکیاں انتخابات جیتنے کے لیے دیتا تھا اور اب ہندوستان میں ہندومت کی آگ کو بھڑکانے کے لیے ایسا کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھے کہ وہ اس حالت میں ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کر سکتی ہے؟یار رہے کہ دو روز قبل ایل او سی پر جاری کشدگی پر بھارتی سپہ سالاربپن راوت کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت جنگ کی ابتدا ہو سکتی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہونے کی اطلاعات تھیں، عسکری ذرائع کے مطابق ایل او سی کے مختلف سیکٹر پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید فئرنگ کا تبادلہ ہواتھا، اس دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس دوران آزاد کشمیر کی معصوم آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے کئی لوگ زخمی اور کئی گھر تباہ ہوگئے تھے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔ پاک فوج کے بھرپور جوابی وار کے باعث بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹوں تباہ ہوگئیں تھیں۔ جبکہ اس دوران ایک بھارتی فوج کے ہلاک ہو جانے کی بھی اطلاعات تھیں۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا