07:59 pm
سینیٹ کمیٹی نے جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازنے پر اعتراض اٹھا دیا

سینیٹ کمیٹی نے جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازنے پر اعتراض اٹھا دیا

07:59 pm

اسلام آباد(آن لائن )سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کو سول ایوارڈز سے نوازنے کے معاملے پر اعتراض اٹھایا، کمیٹی چیئرمین نے سوال کیا کہ جاوید آفریدی کو ہلال امتیاز کس بنیاد پر دیا،وہ کیا معیار تھا جس بنیاد پر جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نواز گیا،وہ صرف ایک کرکٹ ٹیم کیاونر ہیں، اس طرح طر لاہور قلندر و دیگر کرکٹ ٹیموں کے مالکان کو بھی ایوارڈز سے نوازتے۔سینیٹر مشاہداللہ نے سوال اٹھایا کہ یہ بھی بتائیں کہ مہوش حیات کو کس بنیاد پر ایوارڈ دیا گیا،
سنیٹر مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ کچھ شخصیات کیساتھ تصویریں ایوارڈ ملنے کی بنیاد ہیں،بس فورتھ فلور زندہ باد۔اسٹیبلشمنٹ دویڑن کے حکام کا کہنا تھا کہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی نے کیا، کمیٹی میں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز شامل تھے۔سینیٹر طلحہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ کیا جاوید آفریدی کو ایوارڈ دینے کی سفارش پوری کمیٹی نے دی تھی، یہ بھی دیکھیں کہ 23 میں سے صرف 2 افراد نے تو فیصلہ نہیں کیا۔ ہماری اطلاع ہے کہ صرف دو ممبران نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اگر یہ ثابت ہو گیا تو یہ خلاف آئین ہو گا اور اس پہ آرٹیکل 6 لاگو ہو سکتا ہے۔کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ دویڑن نے کمیٹی اجلاس کی میٹنگ منٹس اور ممبران کی حاضری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ممبران نے تجویز دی کہ اس کمیٹی میں ممبران پارلیمنٹ کو بھی شامل کیا جائیے تاکہ یوارڈ دینے کا عمل شفاف ہو۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کمیٹی اس بارے اپنی سفارشات پیش کرے حکومت اس پر غور کرے گی۔اجلاس میں کمیٹی ممبران نے بلوچستان میں کوٹے کے مطابق سرکاری ملازمتیں نہ دینے پر اظہار تشویش کی۔سینیٹر سکندر میندھرو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوٹے کے مطابق 6 فیصد سرکاری ملازمتیں ملنا تھیں،اس وقت بلوچستان میں 17 ہزار 270 پوسٹیں خالی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاملہ زیر غور ہے کوشش ہے جلد حل کر لیا جائے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 17 سال سے میں بھی یہ معاملہ دیکھ رہا ہوں کہ کوٹے پر عمل نہیں ہوتا،،کمیٹی بتائیں کہ معاملہ کیسے حل ہو گا،میں یہ معاملہ ایسے نہیں چھوڑوں گا۔

تازہ ترین خبریں

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟