08:01 pm
ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، گورنرسٹیٹ بینک

ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، گورنرسٹیٹ بینک

08:01 pm


         فیصل آباد ( آن لائن  )        گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسوں کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے جس سے  بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے یہ بات انہوں نے فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی 
انہوں نے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ کاروباری طبقہ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور پرائیویٹ سیکٹر کوآگے لانا تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکے پچھلے چھ ماہ سے سٹاک ایکسچنج میں بہتری آرہی ہے اب تک یہ 30فیصد تک بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد بڑھنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ہم نے جو مشکل فیصلے کئے تھے اس کے ثمرات آنا شروع ہو رہے ہیں جس سے مہنگائی میں بتدریج کمی ممکن ہو سکے گی شرح سود میں کمی لانے کیلئے جامعہ پالیسی لائی جارہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ بچت اورکفائت شعاری کے اصولوں پر کارفرما ہوئے بغیر ملکی معیشت کی ترقی ایک ادھورا خواب رہے گا اسی وجہ سے بیرونی مالیاتی اداروں سے بلند شرح سود پر قرض لینا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار خطے میں سب سے کم کفائت شعار ملک کے طور پر ہوتا ہے برآمدات کو بڑھانے کے لئے برآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ملک میں جاری بے روز گاری کا خاتمہ ہوسکے ٹیکسٹائل سیکٹر کو پروان چڑھانے کے لئے بہت سی قرض فراہمی کی سکیموں کو لایا جا رہا ہے تاکہ چھوٹے تاجر اور سرمایہ کار اپنے روزگار کو وسعت دے سکیں جس سے لوگوں کو روزگار فراہم ہو سکے گا اس سے مہنگائی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے اس سے پہلے فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت کے صدر ائو سکندر اعظم خان نے مہمان خصوصی کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا گورنر سٹیٹ بینک کی فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت میں آمد کے موقع پر صنعت کاروں ، تاجروں اور عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے گورنر سٹیٹ بینک سے مختلف سوالات کئے اور ان کی آمد کو خو ش آئیند قرار دیا ۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی