10:07 pm
ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر دوٹوک پیغام

ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر دوٹوک پیغام

10:07 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے۔بھارتی آرمی چیف کا اشعتال انگیز بیان ایل او سی پر صورتحال بڑھانے کی کوشش ہے۔بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت میں شہریت بل پر ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات،انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استمال کرتا ہے۔۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی پہلے جنگ کی دھمکیاں انتخابات جیتنے کے لیے دیتا تھا اور اب ہندوستان میں ہندومت کی آگ کو بھڑکانے کے لیے ایسا کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھے کہ وہ اس حالت میں ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کر سکتی ہے؟یار رہے کہ دو روز قبل ایل او سی پر جاری کشدگی پر بھارتی سپہ سالاربپن راوت کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت جنگ کی ابتدا ہو سکتی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہونے کی اطلاعات تھیں، عسکری ذرائع کے مطابق ایل او سی کے مختلف سیکٹر پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید فئرنگ کا تبادلہ ہواتھا، اس دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس دوران آزاد کشمیر کی معصوم آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے کئی لوگ زخمی اور کئی گھر تباہ ہوگئے تھے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔ پاک فوج کے بھرپور جوابی وار کے باعث بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹوں تباہ ہوگئیں تھیں۔ جبکہ اس دوران ایک بھارتی فوج کے ہلاک ہو جانے کی بھی اطلاعات تھیں۔

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا