11:22 pm
حکومت اپیل نہیں کرسکتی، انصاف کیساتھ کھڑے ہیں،حکومت کا مئوقف سامنے آگیا

حکومت اپیل نہیں کرسکتی، انصاف کیساتھ کھڑے ہیں،حکومت کا مئوقف سامنے آگیا

11:22 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگرفیصلے میں انصاف نظرنہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قانونی ٹیم پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی،
قانونی ماہرین فیصلے کے قانونی سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر فیصلے میں انصاف ہے توحکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اوراگرفیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔ حکومت قانون کے دفاع کے لیے کھڑی ہوگی تاہم اپیل کا فیصلہ تو مشرف صاحب کے وکلا نے کرنا ہے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا 169صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں جسٹس شاہد فضل کریم اور جسٹس نذر محمد پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے فیصلہ تحریر کیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد فضل کریم نے سزائے موت سنائی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اللہ اکبر نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کی ٹیم غداری کا مقدمہ ثابت نہیں کرسکی۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کے جرم کا ارتکاب کیا، ان پر آئین پامال کرنے کا جرم ثابت ہوتا ہے اور وہ مجرم ہیں، لہذا پرویزمشرف کو سزائے موت دی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں گرفتار کرکے سزائے موت پرعملدرآمد کرائیں، اگر پرویز مشرف مردہ حالت میں ملیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک اسلام آباد میں گھسیٹا جائے اور تین دن تک لٹکائی جائے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 2013 میں شروع ہونے والا مقدمہ 2019 میں مکمل ہوا، کیس کے حقائق دستاویزی شکل میں موجود ہیں، پرویز مشرف کو دفاع اور شفاف ٹرائل کا پورا موقع دیا گیا اور عدالت نے انہیں ٹرائل کا سامنا کرنے کے متعددمواقع دیے، لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد فرار کا رستہ اختیار کیا، ان کا پورے ٹرائل میں یہ موقف رہا کہ خرابی صحت اور سکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہوسکتا۔خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک فرار میں ملوث افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی

عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد دانیااس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟پہلی ویڈیو جاری کر دی

عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد دانیااس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟پہلی ویڈیو جاری کر دی

ستمبر ، اکتوبر یا نومبر۔۔جنرل الیکشن کب ہوںگے؟  نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز جاری ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

ستمبر ، اکتوبر یا نومبر۔۔جنرل الیکشن کب ہوںگے؟ نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز جاری ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

منحرف ارکان کا واپسی کیلئے تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف، عمران خان کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشورہ دیدیا گیا

منحرف ارکان کا واپسی کیلئے تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف، عمران خان کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشورہ دیدیا گیا

سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میںپڑ گئی،دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل قرار دیدیا گیا

سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میںپڑ گئی،دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل قرار دیدیا گیا

راولپنڈی یا اسلام آباد۔۔؟ ۔۔ نگران وزیراعظم کیلئے امیداروں کے انٹرویو کہاں ہو رہےہیں ؟ کون کون شامل ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی یا اسلام آباد۔۔؟ ۔۔ نگران وزیراعظم کیلئے امیداروں کے انٹرویو کہاں ہو رہےہیں ؟ کون کون شامل ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ