12:25 pm
جنرل پرویز مشرف امریکا کا ملازم تھا اور کرپٹ بھی

جنرل پرویز مشرف امریکا کا ملازم تھا اور کرپٹ بھی

12:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو رواں ہفتے کے دوران خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سُنائی گئی۔ اس فیصلے پر پاکستان میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کی مخالفت اور حمایت میں لفظی جنگ پُورے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ دونوں اطراف سے پُرانی پُرانی پوسٹس اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ٹویٹر پر سامنے آئی ہے جس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ حمید گُل ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ جنرل پرویز مشرف امریکا کا ایک ملازم تھاتھا، اس لیے میں نے شروع میں ہی اپنی راہیں اُس سے جُدا کر لیں ۔ حالانکہ وہ میرا سٹوڈنٹ تھا۔ اس نے میرے ماتحت بھی کام کیا اور وہ بھی مجھے اپنا رول ماڈل سمجھتا تھا۔ وہ اکثر میرے حوالے دیا کرتا تھا۔ جہاں تک اُس کے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے نعرے کا تعلق تھا، وہ دراصل خود کو سب سے آگے رکھنے کا ایک بہانہ تھا اور وقت نے بھی یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک کرپٹ آدمی تھا۔اُس کا ’’سب سے پہلے پاکستان ‘‘ کا نعرہ اپنی جگہ جس کے ساتھ پاکستانی عوام جُڑے ہوئے تھے۔ مگر اس بات کو آپ چھوڑ دیجیے۔ جنرل مشرف نے ایجوائر روڈ پر ایک ملین ڈالر مالیت کا ایک فلیٹ خریدا ، وہ پیسہ کہاں سے آیا۔ جب اینکر نے سوال کیا کہ مشرف کا کہنا تھا کہ میں نے بے شک فلیٹ خریدا ہے، میں اب لیکچرز سے پیسے اکٹھے کر کے کما رہا ہوں۔ جس پر جنرل حمید گُل نے کہا کہ انہیں یہودی پیسے دے رہے ہیں۔ شمعون پیریز نے 2003ء میں امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک یہودی کے طور پر میں نے کبھی اس بات کا تصور نہیں کیا تھا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب میں بستر پر سونے سے قبل پرویز مشرف کی لمبی عمر کی دُعائیں کر رہا ہوں گا۔ سو مشرف یہودیوں کا پروردہ ہے، اسے ہمارا آدمی نہ سمجھا جائے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے