01:35 pm
باز نہ آئے تو پھر آئیں گے۔۔مشرف کیس کے سابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے گھر پر ڈکیتی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکو 6 لاکھ روپے کی نقدی،موبائل،قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔واردات صبح 5 بجے شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی۔ڈاکوؤں نے اکرم شیخ کو اہلخانہ سمیت گن پوائنٹ پر دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس دو گھنٹے کے دوران وہاں نہ پہنچ سکی۔پولیس معمول کی کاروائی میں مصروف ہے۔
اسی حوالے سے سینئیر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے دو گھنٹے تک اکرم شیخ کو یرغمال بنائے رکھا،ڈاکو اکرم شیخ کے گھر کی تلاشی لیتے رہے۔حامد میر نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے جاتے ہوئے اکرم شیخ کو دھمکی دی کہ "باز نہ آئے تو پھر آئیں گے"۔ جب کہ معروف صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا کہ ایک مستند ذریعے نے بتایا ہے کہ مسلح افراد گھر والوں سے پرویز مشرف ایمرجنسی نفاذ کی ایف آئی اے رپورٹ کے بارے میں دریافت کرتے رہے۔ جس دستاویز کا مسلح افراد اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پر معلوم کرتے رہے وہ روزنامہ جنگ میں انصار عباسی شائع کر چکے ہیں۔ اکرم شیخ سپریم کورٹ کے سینئیر وکیل ہیں،وہ مشرف کیس کے سابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ تھے۔ خیال رہے کہ سینئر قانون دان بیرسٹراکرم شیخ نے جسٹس وقار سیٹھ کو ہراساں کرنے پراقوام متحدہ جانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایشو کو اقوام متحدہ میں لے کرجاؤں گا کہ یہ ججز کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے پہلے شوکت صدیقی کو ہراساں کیا، قاضی فائز عیسیٰ کو ہراساں کیا، اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کو ہراساں کررہے ہیں۔ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟ بیرسٹراکرم شیخ نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے معاملے کو لے کرجاؤں گا۔

تازہ ترین خبریں

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے