02:29 pm
پاکستان کی انتہائی معروف یونیورسٹی کے لیکچرار کو سزائے موت کا حکم ، جانتے ہیں یہ حکم کیوں دیا گیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی انتہائی معروف یونیورسٹی کے لیکچرار کو سزائے موت کا حکم ، جانتے ہیں یہ حکم کیوں دیا گیا ؟ ۔۔۔ملتان میں واقع بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے لکچرار جنید حفیظ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔عدالت نے جنید حفیظ کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار سابق یونیورسٹی لیکچرارجنید حفیظ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے
کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ جج نے مذہبی منافرت پھیلانے میں گرفتار ملتان میں واقع بہاالدین ذکریا یونیورسٹی کے سابق یونیورسٹی لیکچرار کو دیگر الزامات ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 سال قید کا بھی حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ جنید حفیظ پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔جنید حفیظ کو دفعہ 295 اے ،بی اور سی کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 12 دسمبر کو ملزم کے وکلاء اور استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔ ملزم جنید حفیظ کے خلاف 15 گواہوں کی شہادتیں اور زیر دفعہ 342 کے بیانات مکمل کیے گئے۔مقدمہ کے بقیہ 11 گواہوں کو غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ 13 مارچ 2013 ء کو سابق وزٹنگ لیکچرار پر سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گذشتہ سات برس سے جاری توہین مذہب کے اس مقدمے کی پیروی کے دوران وکیل صفائی راشد رحمان کو سات مئی 2014 کو ملتان میں قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے واقعے میں اور بھی وکیل زخمی ہوئے تھے۔جس کے بعد ملزم کا کیس لینے والے دوسرے وکیل بھی پیروری سے دستبردار ہو گئے تھے۔ملزم کے وکیل اسد جمال ایڈوکیٹ کے مطابق وہ اس مقدمے میں تیسرے وکیل تھے۔کیس کی پیروی کرنے والے تیسرے وکیل کو بھی سماعت کے دوران دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 