05:01 pm
جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی میں صورتحال تشویش ناک شکل اختیار کررہی ہے،شاہ محمود قریشی

جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی میں صورتحال تشویش ناک شکل اختیار کررہی ہے،شاہ محمود قریشی

05:01 pm

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی میں صورتحال تشویش ناک شکل اختیار کررہی ہے۔ جنوبی ایشیاء اس وقت کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔ واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ پہنچنے سے انہوںنے ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا۔انہوںنے کہا کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کر رہی تھی اور ہمارا خطہ نئی محاذ آرائی
کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہا کہ کل دوسری مرتبہ ،پچاس سال کے وقفے کے بعد،مقبوضہ جموں و کشمیر کا معاملہ ،سیکورٹی کونسل میں اٹھایا گیا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سیکورٹی کونسل کو خطوط لکھ انہیں خطے کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور میری درخواست پر یہ معاملہ زیر بحث آیا۔پچاس سال کے بعد یہ مسئلہ پہلی دفعہ اس وقت سیکورٹی کونسل میں اٹھایا گیا جب ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدام مسلط کیے اور ہمارے نزدیک یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ خطے کے امن و امان کے لئے بھی بہت بڑے خطرے کا مؤجب ہوں گے۔ انہوںنے اس سلسلے میں چین کی حمایت کی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے 2019 سے اب تک لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی تعداد 3000 سے زیادہ ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں پر تشدد ،نوجوانوں کا اٹھایا جانا اور خواتین کی بے حرمتی اب کسی سے پوشیدہ نہیں۔پیلٹ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے بھارت نے وہاں یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں سیاسی نمائیندوں کو، گرفتار حریت رہنماؤں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ہم نے سیکورٹی کونسل کو اپنے ان خدشات کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے داخلی بدامنی سے ،دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ کی طرح کا کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔پلوامہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے جارحیت کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان نے بھارت کے دو جہاز ،حق حفاظت خود اختیاری (Self Defense)کے تحت گرائے لیکن تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا پائلٹ جذبہ ء خیر سگالی کے تحت واپس کر دیا اور جواباً ان کے علاقوں کو نشانہ بنایا لیکن اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو سو ہمارا جواب انتہائی نپا تلا تھا۔شمیم محمود

تازہ ترین خبریں