07:32 am
 محکمہ موسمیات نے دوروز بعد بادل برسنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے دوروز بعد بادل برسنے کی پیش گوئی کردی

07:32 am

لا ہور ( نیوز ڈیسک ) شہر میں دھند کے ڈیرے برقرار ،سردی کی لہر بھی مزید بڑھ گئی ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق درجہ حرارت کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے دوروز بعد بادل برسنے کی پیش گوئی کردی اور ساتھ ہی ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دیدیا ہے ۔
دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے ۔ اندرون وبیرون ملک جانیوالی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 4 تاخیر کاشکار ہے ۔ دوسری جانب لاہور آنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید دھند کے باعث ٹھوکر نیازبیگ،موہلنوال، مانگا منڈی میں بھی حد نگاہ 30 میٹر تک رہ گئی۔