11:07 am
رواں سال حج مزید مہنگا ہوگا کیونکہ۔۔۔!!! حکومت نے خواہشمند پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

رواں سال حج مزید مہنگا ہوگا کیونکہ۔۔۔!!! حکومت نے خواہشمند پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

11:07 am

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس حج مزید مہنگا ہوگ
ا۔انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2020 کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کے لیے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔