11:17 am
پی ٹی اےکی حریم شا ہ اوردوست صندل کیخلاف ٹک ٹاک انتظامیہ کوشکایت

پی ٹی اےکی حریم شا ہ اوردوست صندل کیخلاف ٹک ٹاک انتظامیہ کوشکایت

11:17 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے وفاقی وزراء سمیت اہم سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف ٹک ٹاک انتظامیہ کو شکایت بھیج دی۔موبائل اور انٹرنیٹ سے متعلق ریگولیٹر ادارے پی ٹی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کے اکاؤنٹس سے قابل اعتراض ویڈیوز کا مواد ہٹانے کیلئے کہا ہے۔ ٹک ٹاک چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے۔اس حوالے سے
نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف فرد واحد کی شکایت موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کیخلاف شکایت میں قابل اعتراض ویڈیوز کا مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حریم شاہ اور صندل خٹک کے اکاونٹس معطل کرنے کیلئے کوئی شکایت نہیں آئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے کئی ویڈیوز کے مواد کی شکایت پر انہیں ہٹانے کو کہا گیا ہے، گزشتہ شکایت پر بھی ٹک ٹاک انتظامیہ نے 90 فیصد ویڈیوز سے قابل اعتراض مواد ہٹایا تھا۔حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف دیگر ویڈیوز کے موضوعات پر بھی پی ٹی اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں