06:37 am
کوئٹہ کی یخ سردی میں جوتے پالش کرنیوالا محنت کش بچہ سکول داخل

کوئٹہ کی یخ سردی میں جوتے پالش کرنیوالا محنت کش بچہ سکول داخل

06:37 am

کو ئٹہ (نیوز ڈیسک )کوئٹہ کی شدید سردی اور برف باری میں پالش کرنے والا بچہ اب تعلیم حاصل کرے گا۔بچے کا اداراہ ہذا کے زیر انتظام اسکول میں داخلہ کرادیا گیا۔بچے کو کتابیں،یونیفارم ،جوتے اور اسکول بیگ فراہم کیا گیا ہے، بچے کو ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولتیں بھی دی جائیں گی ۔ایم ڈی بیت المال کا کہنا ہے
کہ بچے اسد اللہ کے والد محمد شفیع کو مالی مدد فراہم کردی گئی۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بچے کی گریجویشن تک تعلیمی اخراجات ادارہ برداشت کرے گا۔کوئٹہ کی شدید سردی میں برف سے بھرے فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے اس کی تلاش شروع کی تھی جس میں بالآخر انہیں کامیابی مل گئی تھی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اس بچے سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی مالی معاونت بھی کی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے اسے گرم کپڑے اور ایک ماہ کا راشن بھی دیا گیا تھا