09:04 am
ملک میں مارشل  لا لگ سکتا ہے ، کپتان کے پرانے ساتھی نے بہت بڑی خبر بریک کردی

ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے ، کپتان کے پرانے ساتھی نے بہت بڑی خبر بریک کردی

09:04 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف حکومت سے ہاتھ اٹھا لیا ، سینئر صحافی کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون الر شید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کیخلاف نہیں ہے مگر انہوںنے اب تحریک انصاف حکومت پر ست ہاتھ اٹھا لیا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اگر سمجھداری کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک میں مارشل لا لگ سکتاہے ۔ حکومت اور عمران خان اگر کام پر توجہ دیں تو حکومت کو ئی خطرہ نہیں ہے ۔
عمران خان کو چاہیے مہنگائی کو ختم کرے اور بجلی چوروں کو پکڑنے پر توجہ دیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ حکومت نے جو بھی اچھا کام کیا میڈیا نے اسے رپورٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کیا میڈیا نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ لگایا ہے۔ اب عمران خان کی تقریر سے کام نہیں چلے گا اب حکومت کو کام کر کے دیکھانا پڑے گا۔ ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی حامی بھی اس کے خلاف ہو رہے ہیں۔