01:59 pm
 کپتان کام کا نکلا اور نہ ہی ٹیم ،کپتان کے سب سے  بڑے حمایتی بھی انکے خلاف بول پڑے، پاکستانی ہکا بکا

کپتان کام کا نکلا اور نہ ہی ٹیم ،کپتان کے سب سے بڑے حمایتی بھی انکے خلاف بول پڑے، پاکستانی ہکا بکا

01:59 pm

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی آفتاب اقبال بھی عمران خان سے مایوس ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بطور وزیراعظم اقتدار میں آنے سے قبل کئی معروف شخصیات ان کی حامی تھی،اور کئی موقوں پر عمران خان کے لیے اپنی سپورٹ بھی ظاہر کی۔جن میں سے زیادہ تعداد صحافیوں کی ہے۔کئی سینئر صحافی عوام کو بتاتےتھے کہ پاکستان کے پاس اب عمران خان کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں،عمران خان ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لے آئیں گے۔
عمران خان کے ساتھ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے یہ صحافی بھی اب عمران خان سے مایوس ہو گئے ہیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ تبدیلی فوراََ نہیں آتی،عمران خان تبدیلی کی طرف گامزن ہیں لیکن وہ بہت سست چل رہے ہیں،بہت کچھ ایسا تھا جو کپتان کو کرنا چاہئے تھا لیکن نہیں کیا،ان کے پاس ٹیم بھی نہ ہونے کے مترادف ہے۔عمران خان سمجھوتے پر سمجھوتا کیا جو ان کے لیے غلط ثابت ہوا۔جیسے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان چاہتے بھی تو نواز شریف کو نہیں روک سکتے تھے۔انہوں نے عمران خان کے وزارت اعلیٰ کے لیے انتخاب ’ عثمان بزدار‘ پر بھی سخت تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ہمیں حیران کرنے سے زیادہ پریشان کیا۔اس سے قبل سینئیر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر معافی مانگی تھی۔حسن نثار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلی غلطی توقعات کو بہت اُوپر لے جانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری غلطی یہ تھی کہ میں نے بہت یقین سے کہا تھا کہ یہ آجائیں گے تو پتہ نہیں کیا توپ چل جائے گی۔ یہ میری جہالت اور بے وقوفی تھی۔ مجھے اس حد تک نہیں جانا چاہئیے تھا۔ میں سپورٹ کرتا تو مناسب طریقے سے سپورٹ کرتا۔ مجھے ان کے دعووں پر یقین نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ایک غلطی جو حکومت سے ہوئی وہ تھی کہ انہوں نے نہ تو ہوم ورک کیا اور نہ ہی تیاری کی۔ اس کے بغیر تو بچہ میٹرک یا اے لیول کا امتحان بھی نہیں دے سکتا۔بے شک بچہ کتنا ہی ذہین کیوں نہ ہو، جب اُس نے تیاری ہی نہیں کی ہوئی وہ کیسے کر لے گا ؟ آپ جتنے مرضی طاقتور ہوں، آپ نے کُشتی لڑنی ہے یا کوئی اور کھیل کھیلنا ہے ، جب تک آپ نے اُس کے لیے کوئی ہوشیاری یا کوئی ٹرک (Trick) نہیں سیکھی تو تب تک آپ اُس کھیل کو نہیں جیت سکتے۔

تازہ ترین خبریں