03:07 pm
صدر مملکت عارف علوی ملک میں آٹے کے بحران سے لاعلم نکلے

صدر مملکت عارف علوی ملک میں آٹے کے بحران سے لاعلم نکلے

03:07 pm

کراچی (آن لائن)صدر مملکت عارف علوی ملک میں آٹے کے بحران سے لاعلم نکلے، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے این آئی سی ایچ کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں جاری آٹے کے بحران سے لاعلمی کا اظہار کیا اورکہا کہ آٹے کے بحران کا علم نہیں،
لیکن پتا ہونا چاہیے، حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کیے تھے لیکن یہ دعوے خزانے کی صورت حال معلوم ہونے سے پہلے کے ہیں۔دورے کے دوران صدر مملکت نیایک بیڈ پر پانچ پانچ بچوں کو لیٹا دیکھ کر صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایک بیڈ پر 5،5 بچے لٹائے گئے ہیں جو افسوس ناک ہے، این آئی سی ایچ جیسے یونٹس سندھ میں اور بھی بننے چاہئیں، این آئی سی ایچ کو مزید 5 سو بستروں کی ضرورت ہے، انکوبیٹر جلنے کے واقعے کے بعد وزیر اعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ اسپتالوں کا دورہ کریں،   ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر یہ اسپتال وفاق کے پاس جا رہے ہیں، منتقلی کے دوران مریضوں کو نقصان نہ ہو اس پر کار بند ہیں، مریضوں کو اسپتال کی بہ جائے باہر سے دوائیں لینی پڑ رہی ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ این آئی سی ایچ آنے کا مقصد اچانک دورہ کرنا تھا تاکہ اصل حقایق کا پتا چلایا جا سکے

تازہ ترین خبریں