03:24 pm
آزاد کشمیر  میں  تحریک انصاف  کا بڑا پلان تیار

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا بڑا پلان تیار

03:24 pm

اسلام آباد (آن لائن )آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑا پلان تیار، وزیراعظم عمران خان نے سنئیر سیاستدان سردار سکندر حیات کو اہم زمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے اندر برادریوں اور طاقتور قبیلوں کو تقسیم کیے بغیر پی آٹی آئی کا اقتدار مشکل ہے سکندرحیات کے زریعے بیرسٹر سلطان نے راجپوت قبیلے کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ سکندر حیات آزاد کشمیر کے اندر ماضی کی طرح ن لیگ کی طرز
کا راجپوت بلاک بنائیں گے۔ جبکہ زلفی بخاری کی سکندر حیات کے ساتھ ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی بھی طے ہوگئی ہے۔مسلم کانفرنس و پی ٹی آئی کے مشترکہ اتحاد کا فارمولا بھی طے پا گیا۔چوہدری طارق فاروق شاہ غلام قادر کو مختلف ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سنئیر سیاستدان سردار سکندر حیات خان کی ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر غور رہے ۔زرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر سلطان نے عمران خان کو آزاد کشمیر کے اندر اپنی تنظیم کی ناقص کارگرگی اور عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کی مضبوطی کا واحد طریقہ سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات کو پارٹی میں شمولیت کی صورت میں ہی ممکن ہے سکندر حیات آزاد کشمیر کے اندر برادریوں کو تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جیسا کہ ماضی میں ن لیگ کی تشکیل کے دوران کیا گیا تھا زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیرسٹر سلطان کی جانب سے عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے مطالبہ جس کے مطابق سکندرحیات کو ساتھ رکھ کر ہم آذاد کشمیر کے راجپوتوں کو تقسیم کر سکتے ہیں جس پر عمران خان نے گرین سگنل دیتے ہوئے اپنے قریبی رفقا کی ٹیم کو سکندرحیات سے ملاقات کرکے معاملات طے کرنے کی زمہ داری دے دی تھی جس کے مطابق گزشتہ روز زلفی بخاری نے اسلام آباد میں سکندر حیات کے ساتھ ملاقات کی ہے اور مستقبل کے حوالے سے معاملات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جبکہ بیرسٹرسلطان نے سکندر حیات کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے ۔ زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے چودھری طارق فاروق کی قیادت میں مسلم کانفرنس اور بیرسٹر کے ساتھ شاہ غلام قادر میدان میں اتریں گے۔ اس وقت دلچسپ صورتحال بن چکی ہے ایک طرف ن لیگ کا مسلم کانفرس میں ضم ہونے پر بھی کام ہو رہا ہے اور دوسری طرف مسلم کانفرنس و پی ٹی آئی کی مشترکہ اتحاد بنانے کا فارمولا بھی زیر غور ہے اسی ضمن میں چوہدری طارق فاروق شاہ غلام قادر کو مختلف ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں زرائع نے مزید بتایا ہے کہ سکندر حیات نے یہ معاہدہ انتہائی راز میں رکھنے کے لئے عہد بھی کیا اور ساتھ نکیال سے اپنے فرزند کیٹکٹ کے ساتھ اپنے لیے ریاست کی صدارت یا فرزند کے کیے سینئر منسٹری کی شرط بھی رکھ لی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنمائ� نے سکندرحیات کو اسلام آباد میں مکمل دیکھ بھال کی زمہ داری بھی لے لی ہے آئندہ چند روز آزاد کشمیر کی سیاست کے لئے اہم ہونگے جبکہ موجودہ حکومت کے اندر بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہونے کے امکانات ہیں

تازہ ترین خبریں